آغا سراج درانی اور قائم علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزاروں پر حاضری دی

پیر 17 دسمبر 2018 18:58

․لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے گڑھی خدابخش بھٹو شہیدوں کے مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی گیارہویں برسی کی تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، شہید بے نظیر بھٹو نے تیس سال تک تکالیف اٹھائیں اور تھوڑے وقت کے لئے حکومت میں آئیں انکا دور حکومت بے مثال تھا، 27 دسمبر ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے عوام چاہتے ہیں کہ وفاق میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنے تا کہ ان کے مسائل حل ہوں موجودہ حالات میں عوام کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے، 27 دسمبر کو سپہر 3 بجے جلسے کا آغاز کیا جائے گا پانچ بج کر دس منٹ پر بی بی کے شہادت کے وقت ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں