لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،6ملزمان گرفتار ،25موٹرسائیکلیں برآمد

پیر 17 دسمبر 2018 19:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) لاڑکانہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 25 موٹر سائکلیں برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی مسعود بنگش نے اے ایس پی سٹی محمد کلیم کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان ساگر لغاری انور کلہوڑو اور سلطان جونیجو سمیت دیگر ملزمان موٹر سائیکلوں کو چوری کر کے کشمور بیچتے تھے جہاں سے بلوچستان منتقل کی جاتیں تھیں ملزمان لاڑکانہ، دادو، قمبر سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے مزید موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں گے۔ دوسری جانب پولیس نے اپنی دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 28 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 44 ملزمان کو گرفتار 12 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے 126 اشتہاریوں، 462 مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے 14 گینگ برسٹ کیے پولیس نے گذشتہ دو ماہ کے دوراں مختلف کاروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی نے چوری کی گئیں موٹرسائیکلیں ان کے مالکان کے حوالی کیں جس پر شہریوں نے پولیس کا شکریہ بھی ادیا کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں