لاڑکانہ، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رتوڈیرو کے رائس مل میں کام کرنے والے 22 سالہ محنت کش کو زخمی کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) رتوڈیرو کے قریب بھائی گھانگھرا پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رتوڈیرو کے رائس مل میں کام کرنے والے 22 سالہ محنت کش غلام عباس مرکھیانی کو زخمی کردیا، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق معلومات لی اور زخمی کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی نے بتایا کہ میرا تعلق شکارپور کے گاؤں قمبر کی واہن سے ہے جہاں سے روزانہ رتوڈیرو کے رائیس مل میں کام کرنے آتا ہوں گذشتہ شب دیر سے موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ بھائی گھانگھرا پل کے قریب موٹرسائیکل سوار تین مسلح افراد نے ڈکیتی کے ارادے روکنے کا اشارہ کیا اور ڈکیتی کے دوران موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کیا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں