سندھ فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) سندھ فوڈ اتھارٹی کی لاڑکانہ میں چوتھے روز بھی کارروائی جاری رہی، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ٹیم کی جانب سے گوشت مارکیٹ اور بیکریز پر چھاپے مارے گئے، گوشت مارکیٹ میں صفائی ستھرائی کی ابتر حالت پہ آپرشن افسران نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور گوشت مارکیٹ اور دکانوں کی حالت کو تشویش ناک قرار دیا، مارکیٹ میں حفظان صحت کے اصولوں پہ کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، شہریوں کے جان سے کھلواڑ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی افسران نے دوکانداروں کو نوٹس دیتے ہوئے 15 روز میں قبلہ درست کرنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں