لاڑکانہ،کار کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی، ہسپتال منتقل

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:44

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) لاڑکانہ کے قریب انڈس ہائی وے پکھو تھانے کی حدود میں کار اور موٹر سائیکل میں آمنے سامنے ٹکرکی نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ریٹائرڈ فوجی دیدار برڑو شدید زخمی ہوگیا جسے پکھو پولیس نے تشویشناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ حادثے کے بعد پولیس نے کار تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرکے بند کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں