لاڑکانہ، سچے بخش جاگیرنی کے رہائشیوں کا اپنی زرعی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:44

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) لاڑکانہ کے نواحی گاؤں سچے بخش جاگیرنی کے رہائشی و ضعیف شخص گلزار علی جاگیرانی نے رشتہ داروں کے ہمراہ اپنی زرعی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہماری 9 ہزار ایکڑ آبائی زرعی زمین جو ڈیرا مراد جمالی کے گاؤں گاگن میں واقع ہے اس پر لھڑی اور عمرانی سمیت دیگر برادریوں کے بااثر افراد نے غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے اور ان بااثر افراد کی جانب سے اس زرعی زمین سے دستبرداری کے لیے انہیں جان لیوا دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، ان با اثر افراد کے خلاف مقامی سرداروں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو شکایتیں بھی کرچکے ہیں لیکن تاحال اس قبضہ مافیا کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہ آسکی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہماری آبائی زرعی زمین پر قبضہ ختم کراکے ان بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں