ڈسٹرکٹ اینڈسیش جج لاڑکانہ عبدالنعیم میمن کا گورنمنٹ مڈل اسکول احسان واہن کا دورہ

بدھ 23 جنوری 2019 19:35

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ جج لاڑکانہ عبدالنعیم میمن نے سیشن جج نے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ڈوکری جمیل مصطفیٰ کے ہمراہ باقرانی تحصیل میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول احسان واہن کا اچانک دورہ کیا جہاں پر اسکول کا مرمتی کام جاری تھا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران مقامی لوگوں نے شکایت کی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر موجود تعلقہ ایجوکیشن آفیسر باقرانی کو ہدایت دی کہ اسکول میں ایک ہفتے کے اندر تدریسی و غیر تدریسی عملے کو مقرر کرکے کے داخلے کو یقینی بناکر اسکول کھلوایا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں