میک گرین پاکستان کی جانب سے پودے لگائے گئے

بدھ 23 جنوری 2019 19:35

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سماجی تنظیم میک گرین پاکستان کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں لاڑکانہ کے کچے کے گاؤں مگریہ میں رئیس مظفر شاہانی، ذوالفقار مگسی، فدا حسین کھوکھر، امان اللہ بھٹو، اختیار مگریو، مدثر کھوکھر اور دیگر نے پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میک گرین پاکستان کی جانب سے لاڑکانہ شہر سمیت دیہی علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ گرین پاکستان مہم کے ذریعے پاکستان کو سرسبز بنایا جاسکتا ہے اس کار خیر میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنے حصہ کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں