لاڑکانہ سیپکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 9 فروری 2019 18:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) لاڑکانہ سیپکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایگزیکیوٹو انجینئر سیپکو کے دفتر واقع شہید بے نظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم کے سامنے دوسری کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپرنٹینڈنٹ انجینیر محمد خان سوہو، انجینئر سٹی ڈویڑن مظفر حسین کھاوڑ، ریونیو آفیسر سہیل احمد کھاوڑ کے علاوہ شہر کی چاروں ایپمائر، جناح باغ، چانڈکا اور شیخ زید سب ڈویڑنوں کے ایس ڈی اوز شاہ محمد باچکانی، سائیں بخش بجارانی، نور محمد چانڈیو اور اسماعیل قریشی کے علاوہ واپڈا ہائیڈرو یونین کے عہدیداروں محمد ہاشم گاد، محمود علی پٹھان سمیت ورکرز نے شرکت کی، کہلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ڈٹیکشن بلز، اوور بلنگ سمیت دیگر مسائل پیش کئے جہاں سپرنٹینڈنٹ انجینیر محمد خان سوہو اور انجینئر مظفر کھاوڑ نے 6 سو سے زائد شہریوں کے جائز مسائل موقع پر ہی حل کئے، شہریوں نے سیپکو اقدام کو خوش آئند قرار دیا جبکہ افسران کا کہنا تھا کہ سی ای او سیپکو کے احکامات پر ادارے سے متعلق مسائل حل کر کے شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرتے رہیں گے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی کا استعمال جائز بنائیں، کنڈا کنیکشن برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں