لاڑکانہ پولیس نے قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات میں ملوث روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 10 فروری 2019 19:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین مقدمات میں ملوث روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور نقدی برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے تین افراد دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عزیزاللہ میربحر کو پسٹل اور گولیوں سمیت، قتل جیسے سنگین مقدمے میں روپوش فیض سپڑیو کو، اغوا جیسے سنگین مقدمے میں روپوش ملزم ارشد کھوکھر کو، گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ ملزم فیصل عرف آچر میوو کو ریوالر اور گولیوں سمیت، رحمت پور پولیس نے دوران چیکنگ ملزم فیصل آریجو کو 2 کلو چرس سمیت جبکہ سچل پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر پانچ جواری یاسر، محسن، اسلم، میر اور سونو بگٹی کو نقدی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں