لاڑکانہ،پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کو 100 سال مکمل ہونے پر فیسٹیول کرکے ثقافتی اور دیگر اشیائے کے اسٹال لگائے گئے

پیر 11 فروری 2019 18:58

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) لاڑکانہ کے 100 سالا قدیمی پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کو 100 سال مکمل ہونے پر فیسٹیول کرکے ثقافتی اور دیگر اشیائے کے اسٹال لگائے گئے اور طلبہ کے ہاتھوں سے بنائے گئے ماڈلس نمائش کے لیے رکھے تھے۔ 100 سالہ جشن کے موقع پر افتتاحی تقریب اسکول کے پلے گرائونڈ پر منعقد کی گئی جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان صدیق، اسسٹنٹ کمشنر اقبال تنیو، ایس ایس پی مسعود احمد بنگش، میئر محمد اسلم شیخ، اسکول کے پرنسپل اللہ بخش سومرو، پیپلز پارٹی رہنماؤں خیرمحمد شیخ، نورالدین ابڑو سمیت مختلف کالج و اسکول کے اساتذہ و طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے کسی بھی اسکول میں 6 ہزار 300 طلبہ کی داخلا نہیں جتنی اس اسکول میں ہے اس کی وجہ اسکول میں تعلیمی معیار ہے جہاں اساتذہ سخت محنت کرکے طلبہ کو تعلیم دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں سے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں سے حاصل کی جبکہ ساتویں جماعت کے لیے اس اسکول میں داخلا لے کر اپنی میٹرک تعلیم مکمل کی آج مجھے فخر ہے کہ میں اس قدیمی اسکول کا طالبعلم ہوں۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر نثار احمد کھوڑو نے اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور دیگر میں شیلڈس بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں