لاڑکانہ میں نا معلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

بدھ 13 فروری 2019 18:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) لاڑکانہ میں نا معلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ رکشہ ڈرائیور کے مطابق نوڈیرو شوگر مل کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے رکشہ روک کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

گولیاں لگنے سے گل خان اور رئیس خان نامی 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ان کے تیسرے ساتھی عارف گل کو زخمی حالت میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ مقتولین محنت کش اور برتن بیچتے تھے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں