لاڑکانہ : محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 18 فروری 2019 18:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) محکمہ صحت کی جانب سے ضلع بھر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد سلیم کھوڑو نے بیسک ہیلتھ یونٹ رحمت پور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے مہم کے دوران ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری اور سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مختلف شعبات کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تشکیل کردہ ٹیموں نے گھر گھر اور مختلف مقامات پر جاکر ایک روز سے پانچ روز تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر اقبال جاگیرانی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 20 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے جبکہ مہم کی کامیابی کے لیے 812 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں 679 گشتی موبائل ٹیمیں، 82 فکسڈ سینٹر اور 51 ٹرازٹ ٹیمیں جو بس اسٹینڈ ریلوے اسٹیشن اور دیگر مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے تشکیل کردہ ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ مستقبل کے معمار بچوں کو پولیو کی موذی مرض سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں