تعلیمی بورڈز کے لیے ریگیولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے ملازمین کا احتجاج

پیر 18 فروری 2019 18:34

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) حکومتی سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے ریگیولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفتر کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملازمین محمد علی ڈیپر، محمد علی ملاح، اقبال جاگیرانی اور دیگر کا کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے منظور نظر ڈاکٹر عاصم کو خوش کرنے کے لیے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے لیے ریگیولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈاکٹر عاصم خود 462 ارب روپے کرپشن کے مقدمے کا سامنا کررہے ہیں ایسے کرپٹ شخص کو تعلیمی بورڈز کے تمام اختیارات سونپ کر صوبائی حکومت ملازم دشمن پالیسی پر گامزن ہے لیکن ملازمین اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ملازمین نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ تعلیمی بورڈ کے لیے ریگیولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ واپس کرکے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم کی جائے بصورت دیگر کراچی پریس کلب اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں