موبائل مارکیٹ میں قائم دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

جمعرات 21 فروری 2019 21:59

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) لاڑکانہ شہر کے پاکستان چوک پر واقع موبائل مارکیٹ میں قائم دکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث دکان میں موجود 3 لاکھ روپے نقد، 500 موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثر دکاندار غلام شبیر مستوئی نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے ایک روز دکان بند تھی دوسرے روز جب دکان پر پہنچا تو دکان میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے باعث دکان میں موجود 3 لاکھ روپے، 500 موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں