لاڑکانہ، امیر بخش خان بھٹو کا محنت کش گھنشام بھیل کے بے گناہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار

پیر 18 مارچ 2019 19:49

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش خان بھٹو صاحب نے کنری کے قریب گائوں بھرکیو تھر میں محنت کش گھنشام بھیل کے بے گناہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتنی افسوس کی بات ہے کہ پانچ روز گذرنے کے باوجود مقتول گھنشام کے قاتل گرفتار نہیں ہو سکے باوجود اس کے کہ عوام قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سراپا احتجاج اور سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے۔

یہ کہاں کا انصاف ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پولیس قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آواز اٹھانے والوں پر لاٹھی چارج اور انہیں گرفتار کری پولیس کے اس عمل سے صاف ظاہر ہے کہ وہ مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے وقت کے حاکموں کی کمداری کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

جناب امیر بخش خان بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلوں نے گذشتہ 12 سالوں سے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بناکر جھوٹے مقدمات درج کرانے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرانا روز کا معمول بناکر مخالفین کیلئے دھرتی تنگ کردی ہے مگر پیپلوں اور ان کے کمدار افسران کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج خود پیپلوں سے چیخیں نکل رہی ہیں اگر اب بھی پیپلوں نے اپنی روش میں تبدیلی نہ لائی تو عنقریب تباہی، بربادی اور بھیانک خاتمہ ان کا مقدر بنے گا۔

دوسری جانب جناب امیر بخش خان بھٹو نے گائوں موندر لاکھا پہنچ کر صدر پی ٹی آئی ضلع قمبرشہدادکوٹ سرائی محمد صالح لاکھو سے پھوفی اور مولائی لاکھو سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں