ایڈیشنل آئی جی سکھر کا لاڑکانہ میں ڈی آئی جی، ایس ایس پی، اے ایس پی، پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر، کنٹرول روم، پولیس ٹریننگ اسکول ودیگر جگہوں کا دورہ

بدھ 20 مارچ 2019 00:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد گذشتہ روز لاڑکانہ کے دورے پر پہنچے۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی آئی جی آفیس، ایس ایس پی آفیس، اے ایس پی آفیس، پولیس فیسلیٹیشن سینٹر، ڈسٹرکٹ کنٹرول روم، ، پولیس ٹریننگ اسکول، رپورٹنگ رومز اور مختلف تھانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس کے تمام دفاتر کے مختلف برانچز اور سیکشن کا دورہ کرکے عملے سے تفصیلی معلومات حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے دفاتر کی مرمت اور صفائی ستھرائی پر زور دیا جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے انہیں امن و امان کے متعلق بریفنگ دی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس پر ایڈیشنل آئی جی سکھر نے امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں