بلوچستان میں پہاڑ ہیں اور اس صوبے کا بارڈر افغانستان سے ملتا ہے جہاں کئی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم رہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی سکھر

اطلاع ہیں کہ دہشتگرد بلوچستان سے پہاڑوں کے ذریعے سندھ کے کچے کے علاقوں میں چھپ کر پناہ لیتے ہیں جو دہشتگرد ڈاکوؤں کو اسلحہ بھی سپلائی کرتے ہیں ان کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن جاری ہے، ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں پریس کانفرنس

جمعرات 21 مارچ 2019 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایڈیشنل آئی جی سکھر ریجن ڈاکٹر جمیل صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہاڑ ہیں اور اس صوبے کا بارڈر افغانستان سے ملتا ہے جہاں کئی دہشتگرد تنظیمیں سرگرم رہے ہیں اور اطلاع ہیں کہ دہشتگرد بلوچستان سے پہاڑوں کے ذریعے سندھ کے کچے کے علاقوں میں چھپ کر پناہ لیتے ہیں جو دہشتگرد ڈاکوؤں کو اسلحہ بھی سپلائی کرتے ہیں ان کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن جاری ہے۔

لاڑکانہ پریس کلب میں ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے خطے میں داعش کے تھریٹ ہیں ان کی جڑیں عراق، شام، ایران اور افغانستان میں ہیں ان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں بھی اپنے قدم جمائیں مگر چند روز قبل شکارپور پولیس نے بلوچستان کے علاقے میں کاروائی کرکے داعش پاکستان کے امیر عبداللہ بروہی اور اس سے خطرناک دہشتگرد حفیظ بروہی کو ہلاک کیا اس گروہ میں شامل دیگر افراد کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مذہبی یا لسانی فساد کروانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس وقت سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شکارپور اور مشکل علاقے کندھ کوٹ میں چند کرمنل موجود ہیں جن کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں 4 افراد کے قتل اور صحافیوں پر مقدمات کی انکوائری ہو رہی ہے جس معاملے کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی خواتین کی زبردستی قبولیت اسلام کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے، گھوٹکی میں قبول اسلام اور شادی کرنے والی لڑکیوں کا سوشل میڈیا پر بیان آچکا ہے، بیان سے ظاہر ہے لڑکیاں اپنی مرضی سے گئیں ہیں اگر زبردستی قبول اسلام کی بات ثابت ہوئی تو سخت ایکشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ پاکستان ڈے کے موقع پر پولیس کے تعاون سے لاڑکانہ میں ٹی 20 میچ ہوگا جس میں پاکستان اسٹار الیون اور لاڑکانہ اسٹار الیون کے درمیان میچ ہوگا جس میں ملک کے نامور کھلاڑ شاہد آفریدی، یونس خان، عبدالرزاق، احمد شھزاد اور دیگر کھلاڑی حصہ لینگے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے لاڑکانہ پریس کلب کو 6 کمپیوٹرز بھی دینے کا اعلان کیا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں