ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:36

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی 23 مارچ یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ان سلسلی میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے شہر کے گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سے بینڈ باجوں کے ساتھ ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں طلبہ نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھاتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جبکہ قومی ترانے کی دھن سے شہریوں کا لہو گرمایا گیا۔

ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سید ارباب شاہ، ڈسٹرکٹ ہائیر سیکنڈری و ایلیمینٹری ایجوکیشن آفیسر اختر حسین کوریجو، مانیٹرنگ آفیسر پرائیوٹ اسکولس لاڑکانہ عنایت علی چانڈیو، پرنسپال گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اللہ بخش سومرو، قاضی سہیل قریشی، نثار احمد مغیری، مجاہد جروار، استاد گل دایو سمیت مختلف اسکولوں کے طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر رہنماؤں کی محنت، ماؤں، بہنوں، نوجوانوں، بوڑے اور بچوں کی قربانی سے یہ ملک وجود میں آیا اس کے سرحدوں حفاظت کی پاک فوج کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کی جانب سے جامعہ مسجد سادات سے پریس کلب تک مولانا علی نواز قاسمی، عبدالرشید سانگی، شمس الدین سروہی، عبدالقدیر چنہ، حافظ عبدالغفار چنہ، نظیر علی عباسی اور دیگر کی قیادت میں یوم پاکستان ریلی نکالی گئی جس میں رہنماؤں اور کارکنان نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں