لاڑکانہ میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پرنمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:42

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) لاڑکانہ میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹری انٹرنیشنل کلب کے تعاون سے شہر کے کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان ہاکی کلب اور وائیٹ کلب کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سخت مقابلے کے بعد پاکستان ہاکی کلب نے 4.3 سے وائٹ کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے سمیر سولنگی، جواد چانڈیو، مسلم جتوئی اور عبدالباسط نے گول اسکور کیا جبکہ وائیٹ کلب کی جانب سے عبداللہ، لورنس اور توقیر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس موقع پر مہمان خاص چیئرمین ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن و صدر لاڑکانہ پریس کلب ایس اقبال بابو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر غلام جعفر سامٹیو اور دیگر نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے جبکہ میچ دیکھنے کے لیے صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن لاڑکانہ اکبر قائم خانی، جنرل سیکریٹری غلام علی مہر، شفقت حسین مکانی، استاد غلام یاسین اعوان، خادم حسین چاندیو سمیت شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں