لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،8اشتہاری اور روپوش ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 25 مارچ 2019 18:37

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈوکری پولیس نے دوران چیکنگ ملزم انجیر مل اوڈ کو چرس سمیت، مطلوب ملزم سمیع اللہ جونیجو کو، دہامراہ پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم رمضان گوپانگ کو، مارکیٹ پولیس نے دوران چیکنگ روپوش ملزم ریاض کو، علی گوہرآباد پولیس نے دوران چیکنگ ملزم معراج جتوئی کو بھنگ سمیت، تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نثار کلہوڑو کو بھنگ سمیت، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم گل محمد کو جبکہ سیہڑ پولیس نے دوران اشتہاری ملزم جنسار چانڈیو کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں