ہیڈ ماسٹرز کو مستقل نہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 مارچ 2019 19:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) لاڑکانہ میں گزیٹیڈ ایسوسی ایشن اسکول ایڈمنسٹریشن کی کال پر محکمہ تعلیم کے افسران اور ہیڈ ماسٹرز کی جانب سے منجمنٹ کیڈر اور آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹرز کو مستقل نہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منظور علی منگی، سید ضمیر حسین شاہ، ثنا آگانی، تراب علی ابڑو، ایاز لغاری اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ محکمہ تعلیم میں منجمنٹ کیڈر کا خاتمہ کرکے آئی بی اے ٹیسٹ ہیڈ ماسٹرس کو فوری طور پر مستقبل کیا جائے جبکہ افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے کر اسکیل میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں