گرین ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول میں پودے لگائے گئے

جمعرات 18 اپریل 2019 19:37

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) لاڑکانہ گرین اسٹارز ٹیم کی جانب سے گرین ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول میں رہنماؤں ذوالفقار مگسی، فدا حسین کھوکھر، مظفر شاہانی، امان اللہ بھٹو، اسکول کی پرنسپل حکیمہ کھوڑو، لیڈی ٹیچرس شہناز مغل، نسرین سانڈانو اور دیگر نے پودے لگاکر دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قومی جذبے کے تحت اساتذہ، طلبہ، محنت کش، کسانوں اور عام شہریوں کو شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا تاکہ پورے ملک کو آلودگی اور موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں پودے لگاکر شجرکاری مہم سے سارے شہر کو سرسبز بنائیں گے۔ دوسری جانب رہنماؤں نے شہر کے یونین کمیٹی 6 اور 7 میں شجرکاری کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 مفت پودے بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں