جمعیت علماء طاہریہ لاڑکانہ ڈویژن کی حلف برادری کی تقریب

جمعرات 18 اپریل 2019 19:37

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) لاڑکانہ میں جمعیت علماء طاہریہ لاڑکانہ ڈویزن کی حلف برادری کی تقریب نظامانی لیبرہال میں منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنماؤں علامہ مفتی عبدالرحیم طاہری، علامہ مولانا عزیزالرحمٰن طاہری، مولانا قاری منیر احمد آلکہانی، مولانا سعید احمد طاہری، مولانا دیدارحسین طاہری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام بے لوث ہوکر دینِ اسلام اور پوری انسانیت کی خدمت کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں آپس میں محبت، پیار اور اخلاق پیدا کریں درخت جیسے ہوجاؤ جس کو دھوپ اور تکلیف ہوتے ہوئے برداشت کرکے دوسروں کو فائدہ دیتا ہے اس طرح سے علماء کرام کو چاہیے یہ وہ بہی تکلیف غصہ اور برداشت کرکے عوام الناس کو فائدہ پہنچائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کا پیغام امن، محبت اور بہائی چارہ کا ہے، ہمارے پاس ہر کسی کے لئے محبت اور پیار ہے انشااللہ آنے والے وقت میں جماعت کے سرپرست اعلیٰ سجن سائیں کی قیادت میں جمعیت علماء طاہریہ کا یہ قافلہ پورے ملک میں اپنے پیغام کوعام کر کے کامیابی حاصل کریگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنوی تعلیم جدید ٹیکنالاجی، صحت اور ماحول پر بھی توجھ دی جائے اور ہر ایک علماء کرام کو چاہیے کہ مساجد میں امامت اور خطابت کے ساتھ اپنی معاشی حالات کو بہی بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی صدر علامہ سعید احمد طاہری نے لاڑکانہ ڈویزن کے اضلاع سے آنے والے ضلعی عہدیدراں سے حلف نامہ بھی لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں