لاڑکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،3ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) لاڑکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ولید پولیس کا مقابلے میں تین ڈاکو زخمی حالت مین گرفتار کرنے کا دعوی، اسلحہ برآمد، علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ولید تھانے کی حدود میں دوران چیکنگ رکنے کے اشارے پر مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے ہیں، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت سجاد، ادریس اور جبار جتوئی کے ناموں سے ہوئی جن کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں