چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات میں سہولیات کا فقدان، مریض بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاںبحق، ورثاء کا احتجاج

پیر 22 اپریل 2019 23:36

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) لاڑکانہ کروڑوں روپے ماہانہ بجٹ کی حامل چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں سہولیات کا فقدان گڑھی خیرو کا مریض مبینہ طور پر بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جاںبحق ہو گیا ورثاء کا احتجاج۔

(جاری ہے)

گڑھی خیرو کے رہائشی مریض محمد شریف کو تشویش ناک حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا، جہاں مبینہ طور پر بروقت طبی امداد نہ ملنے پر مریض جانبحق ہو گیا مریض کے بھتیجے حاکم علی نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مریض کو انتہائی تشویشناک حالت شعبہ حادثات لاڑکانہ لایا جہاں پر انجکشن نا ہونے کے باعث مریض تڑپ تڑپ کر فوت ہوگیا مجھے بازار سے انجکشن خرید کر لانے کا کہا گیا ، جب ایک انجکشن لایا تو دوبارہ دوسرے انجکشن کے لیے بھیجا گیا تب تک مریض دم توڑ چکا تھا پھر مجھے مریض کو این آئی سی وی ڈی لے کر جانے کہا گیا، جہاں مجھے بتایا گیا کہ مریض کا پہلے سے انتقال ہو گیا ہے حاکم علی کا کہنا تھا کہ اگر مریض کو بروقت انجکشن مل جاتا تو جان بچائی جا سکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں