لاڑکانہ پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 79افراد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 19:54

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ کے جاری کردہ ہدایات پر لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع کے پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلوں اور چھاپہ مار کاروائیوں میں 79 جرائم پیشہ افراد کہ گرفتار کیا گیا ہے جن میں 2 زخمی شامل ہیں اس کے علاوہ 37 اشتہاری 35 روپوش اور 7 سرگرم ملزمان شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی پی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے جرائم پیشہ کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں