لاڑکانہ،کھانے پینے کے اشیاء کے دکانوں اور بیکرس کا سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چھاپہ، 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد

منگل 23 اپریل 2019 19:56

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کھانے پینے کے اشیاء کے دکانوں اور بیکرس کا سندھ فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چھاپہ 50ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے گذشتہ روز شہر کے لاہوری محلہ اور پاکستانی چوک کے علاقوں میں قائم کھانے پینے کے دکانوں اور بیکری پر چھاپہ مارکر اشیاء کا معائنہ کرکے کچن کے اندر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائز لیا جہاں ناقص انتظامات پر ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر 50روپے جرمانے عائد کرتے ہوئے دکانداروں اور بیکری مالکان کو ہدایت کی گئی کہ 15روز کے اندر حفظان صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے بصورت دیگر دکانوں اور بیکریز کو سیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں