لاڑکانہ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری و روپوش 8 ملزمان گرفتار

منگل 23 اپریل 2019 19:56

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری و روپوش 8 ملزمان کہ گرفتار کرکے منشیات اور موٹر سائیکل برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ سکہر روڈ سے ملزم شہزادو رند کو ایک کلو ایک پاؤ چرس سمیت، اللہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ ملزم نظیر جتوئی کو تین پاؤ چرس سمیت، اللہ آباد پولیس نے ملزم ظہیر عرف دلبر بوزدار کو ہیروئن سمیت، ایئر پورٹ پولیس نے دوران چیکنگ کیڈٹ کالیج کے قریب ملزم الھہ ڈنو کورائی کو آدہا کلو چرس سمیت، باڈہ پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان امتیاز ابڑو اور شوکت ابڑو کو پٹاخوں سمیت، باڈہ پولیس نے اشتہاری ملزم شبیر عرف شبن گوپانگ کو، باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم حاجی انڑ کو جبکہ دڑی پولیس نے شہری محمد علی پٹھان کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں