ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی زیر صدارت پرائز اینڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان صدیق کی زیر صدارت پرائز اینڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رمضان کے بابرکت مہینے میں ضلعی اور تحصیل سطح پی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اور ٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی اینڈ پرائیز لاڑکانہ رفیق احمد کیہر، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ، ڈوکری، رتوڈیرو اور مختیارکاروں سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے جو گوش مارکیٹوں کا دورہ کرکے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کریں گے اس کے علاوہ بااختیار فیلڈ آفیسر روزانہ اپنے اپنے علاقوں کے دورے کرکے رپورٹ پیش کریں گے اورتمام دکاندار عام اشیاء خوردونوش ریٹ لسٹ دکانوں کے باہر آویزاں کریں گے عمل نے کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ میونسپل اور ٹاؤں کمیٹیوں کے فوڈ انسپیکٹر روزانہ کے بنیاد پر اشیاء کا معائنہ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں