ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں اردلی روم کا انعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 23:35

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس کے مطابق لاڑکانہ رینج کے ٹوٹل 46 اہلکاروں کی درخواستیں سنیں گئیں جن میں 16 برطرف اہلکاروں نے سروس پر بحالی کی درخوارستیں کی تھیں جس میں سے 9 اہلکاروں کی سروس پر بحالی کی درخوارستیں منظور کرتے ہوئے ان کو سروس پر بحال کر دیا گیا جن میں کانسٹیبل جاوید اختر، زاہد حسین، محمد اسحاق، عبدالستار، ریاضت، افضل، رحمت، حبیب اللہ، ہدایت اللہ شامل ہیں جبکہ7 اہلکاروں کو سروس پر بحالی سے قبل انکوائری کے احکامات جاری کیئے گئے جن میں مجاہد حسین، غلام سرور، محمد رفیق، غلام مصطفی، بہادر علی، میر ہزار اوگاہی اور راحیل ستار شامل ہیں۔

انسپیکٹر غلام حسین جانڈیو، بختیار ملک، سب انسپیکٹر ممتاز علی سیال اور اے ایس آئی کمند خان ان کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ان کے شوکاز کا فیصلا کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل شادی خان کا شوکاز فائیل کیا گیا اور کانسٹیبل غلام عباس کی میجر پنشمینٹ ختم کرکے ان کو معافی دی گئی۔ اس کے علاوہ باقی اہلکاروں کے ٹرانسفر پوسٹنگ اور چھٹی کی درخواستوں پر بھی مناسب احکامات جاری کئے گئے۔

اس موقعہ پر ڈی آئی جی لاڑ کانہ عرفان علی بلوچ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہیے اس میں کوتاہی کرنے والوں کو بخش نہیں کیا جائیگا عوام سے حسن اخلاق سے پیش آنا چاہیئے اور اگر کوئی بدتمیزی کی شکایت موصول ہوئی تو اس کو سزا دی جائیگی اور عوام سے بھی گذارش ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور معاشرے میں جہاں کہیں بھی قانون کے خلاف کام ہو اس کی نشاندھی کی جائے اس سے ہمارے معاشرے میں امن وامان کے فضا بحال ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں