لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،سنگین نوعمیت کے مقدمات میں ملوث 6ملزمان گرفتار

پیر 20 مئی 2019 18:55

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش و مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات، سونے زیورات، نقدی، موٹرسائیکل اور سولر پلیٹ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تعلقہ پولیس نے دوران چیکنگ حیدر شاہ پیر کے قریب ملزم ثناء اللہ لہر کو آدہا کلو چرس سمیت، دوران چیکنگ روپوش ملزم فدا حسین مغیری کو، مارکیٹ پولیس نے سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت کرنے پر ملزمان خالد لنڈ اور نوید لنڈ کو موٹر سائیکل سمیت، دھامراہ پولیس نے دوران چیکنگ پولیس مقابلے جیسے سنگین نوعیت کے مقدمے میں روپوش ملزم ایاز شیخ کو، حیدری پولیس نے رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم محرم بگٹی کو، کنگا پولیس نے چوری شدہ سولر پلیٹ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماہوٹا پولیس نے ضلع سانگہڑ کے رہائشی محمد بخش خاصخیلی، عرفان کھوکھر اور آصف علی سے لوٹی جانے والی نقدی اور سونے زیورات برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ چوری میں ملوث گینگ کے چار ملزمان جبار جتوئی، سجاد عرف فوجی کورائی، سجاد جتوئی اور اسلم عرف چریہ خروس کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے اس گینگ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی تمام جلد گرفتار کیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں