لاڑکانہ،جامعہ بے نظیر بھٹو شدید مالی بحران کا شکار ،انتظامیہ کے پاس ملازمین کی تنخواہوں تک کے پیسے نہیں

پیر 20 مئی 2019 19:53

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) جامعہ بے نظیر بھٹو شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی۔ انتظامیہ کے پاس ملازمین کی تنخواہوں تک کے پیسے نہیں، یونیورسٹی کے کئی ملازمین کو پندرہ ماہ سے تنخواہ جاری نہیں کی گئی یہ ہی وجہ ہے کہ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر احتجاجی تحریک شروع کرتے ہوئے تین ماہ بعد تحریری یقین دہانی کے باوجود عملدرآمد نا کرنے کے خلاف ملازمین کا جامعہ میں احتجاجی کیمپ دوبارہ قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شیوا یونین کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل وائس چانسلر جامعہ بے نظیر بھٹو انیلہ عطاء الرحمان نے ایس ایس پی مسعود بنگش کی موجودگی میں ملازمین سے تحریری معاہدہ کیا جس پر ملدرآمد نہیں کیا جا رہا، یونیورسٹی ملازمین کا کہنا تھا کہ ہماری میڈیکل فیسلٹی، الائونسسز، سن کوٹا، ڈی پی سی، کوارٹرز پر قبضے اور دیگر مسائل حل کئے جائیں، وی سی سیکریٹریٹ کو جیل بنا دیا گیا ہے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ، سیکریٹری یونیورسٹی بورڈ سے مسائل حل کروانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر احتجاج جاری رکھنے کا اندیہ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں