لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،ٹریکٹر اور شراب برآمد

جمعرات 13 جون 2019 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹریکٹر اور شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دڑی پولیس نے اشتہاری ملزم اکبر جتوئی کو، ڈوکری پولیس نے اشتہاری ملزم امداد جونیجو کو، الہہ آباد پولیس نے دوران چیکنگ دو ملزمان زبیر ابڑو اور امجد کلہوڑو کو شراب کی چار بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب شہید الاہی بخش سیال پولیس نے سید عاشق علی شاہ کا ٹریکٹر برآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں