لاڑکانہ، مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ شخص جاں بحق

جمعرات 13 جون 2019 23:31

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) نوڈیرو کے قریب بجلی کی 11 ہزار تاروں کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ نوجوان محمد عرس چنہ شدید زخمی ہوگیا جسے علاقہ مکینوں نے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑگئے بعد ازاں متوفی کی نعش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی گئی۔

(جاری ہے)

ورثا کے مطابق نوجوان محمد عرس چنہ کا تعلق گاؤں پھلپوٹہ سے ہے جو ویسر گاؤں میں بجلی کی 11 ہزار تاروں کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوگیا ہے۔ دوسری جانب متوفی کی لاش ورثا گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے کر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں