لاڑکانہ پولیس کا مبینہ اغوا ہونے والے نوجوان کو لاہور سے بازیاب کروانے کا دعویٰ

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) لاڑکانہ پولیس نے مبینہ اغوا ہونے والے نوجوان کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہفتہ قبل شہر کے تھانہ ولید کی حدود سے نوجوان ظہور عباس سولنگی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا جبکہ ایس ایس پی مسعود احمد بنگش نے واقعے کا نوٹس لے کر سب انسپیکٹر ممتاز علی خان مروت اور عبدالجبار مہر پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن لاہور سے نوجوان ظہور عباس سولنگی کو بازیاب کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق بازیاب نوجوان کو آج ہفتے کے روز لاڑکانہ لایا جائے گا جہاں تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں