آرٹس کونسل پاکستان لاڑکانہ کے زیر اہتمام تین روزہ میوزیکل فیسٹیول کا افتتاح

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) آرٹس کونسل پاکستان لاڑکانہ کے زیر اہتمام تین روزہ میوزیکل فیسٹیول کا افتتاح گزشتہ شب ڈاکٹر بشیر شاد، پروفیسر مختیار سموں، در محمد پٹھان اور احسان دانش نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ افتتاح کے بعد پہلے روز صوفی گلوکاروں صدرالدین شاہ، استاد منظور سانگی، وزیر علی کلہوڑو، سلیم رضا کنبھر، سکندر سرگانی، امداد شابرانی، انور سانگی جونیئر، عاشق مگسی، سید ستار شاہ، لطیف بگٹی اور دیگر نے صوفیانہ کلام کے ذریعے لوگوں پر سحر طاری کردیا جس پر شرکا جھوم اٹھے اور تالیاں بجاکر گلوکاروں کو خوب داد دی جبکہ فیسٹیول کے منتظمین نے صوفی فنکاروں میں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے قائم مقام صدر حاجی اسماعیل جتوئی، سیکریٹری عبدالنبی ساریو، شعبہ میوزک کے چیئرمین سلیم رضا کنبھر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میوزیکل فیسٹیول کے پہلے روز صوفیانہ کلام کے بعد دوسرے روز فوک میوزک جبکہ تیسرے روز غزل کی محفل منعقد کی جائے گی اور اسی روز اختتامی تقریب منعقد کرکے فنکاروں میں ایوارڈ اور انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے آرٹس کونسل انتظامیہ کی جانب سے ایسے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ فنکاروں کی حوصلا افزائی کی جائے اور شہری بھی اس سے لطف اندوز ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں