لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

جمعہ 12 جولائی 2019 19:58

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے دوران چیکنگ نیو بس اسٹینڈ سے ملزم گل حسن ابڑو کو پانچ کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے ملزم نظام کھوڑو کو دو کلو چرس سمیت، دڑی پولیس نے بیت المال کالونی سے ملزم سجاد ابڑو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت جبکہ ماہوٹا پولیس نے دوران چیکنگ عاقل روڈ سے ملزم وحید کھوڑو کو تین سئو کلو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں