لاڑکانہ : دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی

ہفتہ 13 جولائی 2019 19:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) لاڑکانہ کے قریب دھامراہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ٹھل اور رتوڈیرو شہر کے گاؤں وڈا بوسن کے رہائشی چار افراد عاشق سرکی، سلطان احمد، منور کوش اور جنت خاتون شدید زخمی ہوئے جنہیں آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کے مطابق ان کا تعلق ٹھل اور رتوڈیرو شہر کے گاؤں وڈا بوسن سے ہے جو کام اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے لاڑکانہ آرہے تھے کہ دھامراہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں