لاڑکانہ، دھامراہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی

ہفتہ 13 جولائی 2019 20:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) لاڑکانہ کے قریب دھامراہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ٹھل اور رتوڈیرو شہر کے گاؤں وڈا بوسن کے رہائشی چار افراد عاشق سرکی، سلطان احمد، منور کوش اور جنت خاتون شدید زخمی ہوئے جنہیں لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

زخمیوں کے مطابق ان کا تعلق ٹھل اور رتوڈیرو شہر کے گاؤں وڈا بوسن سے ہے جو کام اور رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے لاڑکانہ آرہے تھے کہ دھامراہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں