لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

بدھ 17 جولائی 2019 23:26

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے دوران چیکنگ ابوبکر مقام کے قریب ملزم درویش جیلانی کو چرس سمیت، نوڈیرو پولیس نے دوران چیکنگ ڈہیسر کالونی سے ملزم فدا چنہ کو چرس سمیت، شہید الاہی بخش سیال پولیس نے دوران چیکنگ ملزم منٹھار اوڈانو کو چرس سمیت، باقرانی پولیس نے دوران چیکنگ ملزم قادر جو کھیو کو ہیروئن سمیت اور بقاپور پولیس نے دوران چیکنگ نوحانی فاٹک سے ملزم گلزار ہکڑو کو بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں