لاڑکانہ :الیکٹرانک مارکٹ سے نامعلوم افراد ٹی وی کی دکان کے تالے توڑکر لاکھوں روپے چوری کرکے فرار

ہفتہ 17 اگست 2019 19:43

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود الیکٹرانکس مارکیٹ میں رات دیر گئے نامعلوم چوروں نے ٹی وی کی دکان کے تالے توڑکر لاکھوں روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ صبح کے وقت دکان مالک کی جانب سے دکان کھولنے کے بعد بروقت پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے پہنچ پر تفصیلات معلومات کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثر دکاندار محمد پناہ میتلو نے بتایا کہ میں عرصہ دراز سے الیکٹرانکس مارکیٹ میں ٹی وی فروخت کرکے روزگار کرتا ہوں گزشتہ رات دیر نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر چار لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو اطلاع دی تاہم اس وقت تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ ملوث چوروں کو گرفتار کرکے چوری کی گئی رقم واپس دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں