میرے فنکار بیٹوں برکت گوپانگ، رحم علی اور اکبر علی نے میرے 2 مکانوں اور 2 دکانوں پر قبضہ کرکے مجھے گھر سے نکال دیا، والدہ سبحان خاتون

بدھ 18 ستمبر 2019 00:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2019ء) سندھ کے نامور فنکار برکت علی گوپانگ کی معمر والدہ سبحان خاتون نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دو ماہ قبل برکت علی گوپانگ، رحم علی گوپانگ اور اکبر علی گوپانگ نے میرے دو مکانوں اور دو دکانوں پر قبضہ کرکے 2 تولے سونے زیورات اور 70 ہزار روپے چھین کر اپنی بیویوں کے کہنے پر مجھے گھر سے نکال دیا ہے جبکہ میں دل کے عارضے میں مبتلا ہوں جس پر ہر ماہ 10 ہزار روپے کا خرچہ ہے اس وقت زندگی کے آخری حصے میں موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہی ہوں پولیس کو بھی شکایت کی تاہم پولیس کی جانب سے مسلسل تعاون نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نافرمان بیٹوں کے خلاف کاروائی کرکے املاک پر قبضہ ختم کرنے سمیت سونے کے زیورات اور نقد رقم دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں