لاڑکانہ ، پیپلز پارٹی کا خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سید خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، جلوس، نعرے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسیمبلی سید خورشید احمد شاہ کی نیب کی جانب سے بلہ جواز گرفتاری اور عمران خان حکومت کی کمدار کا کردار ادا کرنے والی قومی احتساب بیورو کے خلاف ں سے ہوتی کینیڈی مارکیٹ لاڑکانہ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں بندر روڈ، پاکستانی چوک، جاڑل شاہ روڈ، جناح باغ، رائل چوک سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے پنہچی تو جلوس کی شکل اختیار کر گی، منتشر افراد کے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز، پارٹی پرچم، قیادت اور رہنمائوں کے پینا فلیکس تھے، جو نعرے بلند کر رہے تھے، دودسری جانب تحصیل باقرانی میں طارق انور سیال، تحصیل ڈوکری میں محمد علی امر خان بگھیو اور دیگر کی رہنمائی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کتنے بھی ستم کرلے اور رہنما گرفتار کر لے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، ہم بھٹو کے جیالے اور زرداری و بلاول کے جانثار ہیں، مرنا پسند کریں گے لیکن جھکنا گوارا نہیں کریں گے، یہ گرفتاریوں پی پی کارکنان کو اپنی منزل سے ہٹا نہیں سکتی ہے، یہ اقدام نیب گردی نہیں بلکہ سیاسی دہشتگردی ہے، حکمران اصلی اور حقیقی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے پیپلز پارٹی کے اراکین اور رہنمائوں کو گرفتار کرکے پیٹڑول بم دوبارہ پھینکا جا رہا ہے، کشمیر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جا رہا ہے، فضل رحمن کے لانگ مارچ بھی سامنے ہے، ہمارے قائدین کی گرفتاری سیاسی حراسمنٹ ہے، سیاسی دہشتگردی ہے، قائدین نے 12- 12 سال قید کاٹی ہے، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قائدین کو تختدار پر لٹکایا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی انتقام ہے، سپریم کورٹ کے ججز نیب کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتی ہے، جبکہ یہ حکمران کسی کی نہیں سنتے ہیں، اگر ہمارے قائدین اور رہنما غلط ہیں تو پہلے ثابت کرو بعد میں قانونی کارروائی کرنی چاہیے، عدلیہ جیسا کوئی مقدس ادارہ ملک میں موجود ہے، حکمران عزت اچھال رہے ہیں، جس میں وفاق کی بہبود نہٰں، جبکہ پی پی وفاقی جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر جمع ہوئے ہیں، جو ملک پاکستان کی بنیاد کو کھوکھلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد علی بگھیو نے کہا کہ نیب کا کالا قانون ایک آمر نے بنایا، بذریعہ انجنیئرنگ نیب کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا راستہ چنا ہے ج وہمارا حق ہے۔ گرفتاریاں، جیل اور پھانسی پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے، ہم کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں