کرپشن میں احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لاٹھی کا سہارا اور کمر درد کا مظاہرہ کرنے والے شرجیل میمن کی ریلی میں شرکت

شرجیل میمن میں مکمل طور پر صحتمند اور خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیے اور بنا لاٹھی کے ہی گھومتے رہے ، انور سہیل کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر ریلی میں شرکت کی

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) اربوں روپے کی کرپشن میں احتساب عدالت میں پیشی کے دوران لاٹھی کا سہارا اور کمر درد کا مظاہرہ کرنے والے پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن بلاول بھٹو زرداری کی ریلی کیلئے مکمل چاک وچوبند دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ریلی میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل انعام میمن صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کے ہمراہ ریلی میں شرکت کرنے کیلئے موٹرسائیکل پر انکے پیچھے بیٹھ کر آئے شرجیل انعام میں مکمل طور پر صحتمند اور خوشگوار موڈ میں دیکھائی دیے اور بنا لاٹھی کے ہی گھومتے رہے کارکنان کی جانب سے رہنمائوں پر پھول نچھاور کیے گئے تاہم احتساب عدالت میں پیشی کے وقت شرجیل انعام میمن لاٹھی کا سہارا لے کر آئے تھے پیپلز پارٹی رہنما شبیر بجارانی اور مکیش چاولا بھی موٹرسائیکل پر ہی بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کرنے آئے

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں