بھینس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج دم توڑ گئی

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) قمبر کے نواحی گاؤں گورڑ شاخ کے قریب بھینس کی ٹکر سے 6 سالہ بچی رباب مغیری شدید زخمی ہوئیں جنہیں ورثہ نے تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال شعبہ حادثات منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم رباب راستے میں ہی دم توڑگئیں بعد ازاں اسپتال میں بچی کے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، ورثہ کے مطابق رباب گاؤں کے باہر لنک روڈ گورڑ شاخ کے قریب سے گذررہی تھی کہ اچانک بھینس کی ٹکر میں شدید زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی جانبر نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب متوفی بچی کی لاش ورثہ گاؤں لے گئے جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں