نجی میڈیکل سینٹر میں آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کی غفلت سے دم توڑنے والے بچے کے ورثاء کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) لاڑکانہ شہر کے لیڈیز جیل روڈ پر واقع نجی میڈیکل سینٹر میں آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث دم توڑنے والے بچے کلیم اللہ جتوئی کے ورثہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر متوفی بچے کے والد ایاز جتوئی کا کہنا تھا کہ 5 ماہ قبل کلیم اللہ کو آنتوں کی تکلیف کے باعث ڈاکٹر عبدالسلام سے معائنہ کروایا جہاں انہوں نے بروقت آپریشن کرنے کا مشورہ دیا تاہم آپریشن کے بعد بھی بیٹے کی طبیعت میں کوئی بہتری نہ آسکی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ دوبارہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر اور عملے نے گندہ نکالنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے جہاں یکم اکتوبر کے روز نجی میڈیکل سینٹر میں میرا بیٹے نے تڑپتے ہوئے جان بحق ہوا جس کے موت کا ذمہ دار ڈاکٹر اور عملہ ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر اور عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں