لاڑکانہ: ضمنی انتخابات پر دنگل جمعرات کو ہوگا

انتخابی مہم کل بدھ کی رات 12 بجے ختم، جمیل سومرو اور معظم عباسی آمنے سامنے

منگل 15 اکتوبر 2019 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) ضمنی انتخابات پر دنگل جمعرات کو ہوگا، انتخابی مہم بدھ کی رات 12 بجے ختم، جمیل سومرو اور معظم عباسیآمنے سامنے۔ رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2018ع میں پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار اور مشیر سندھ حکومت نثار احمد کھوڑو کی بیٹی کو 15000 سے زائد ووٹ پر شکست دینے والے معظم عباسی کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قراردیا اور دوبارہ انتخابات 17 اکتوبر 2019ع کو کرانے کے اعلانات کیے جو جمعرات کو ہو رہے ہیں، اس میں 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں سے پانچ امیدواروں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو کے حقوق میں دستبرداری کے اعلانات کیے اور اس کی انتخابی مہم چلائی تھی، معظم عباسی پیپلز ورکرز پارٹی کے سرگرم رہنما ہیں اس کو لاڑکانہ عوامی اتحاد سمیت جی ڈی اے، جمیعت علما اسلام ف، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور دیگر کی حمایت حاصل ہے، جبکہ جمیل احمد سومرو جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی ہیں، اسے حکومت سندھ سمیت تمام پارٹی ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت چھوٹے بڑے عہدیداران اور رہنمائوں کی حمایت حاصل ہے، اور اس کی انتخابی مہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی چلا رہے ہیں، جبکہ میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ، سابقہ میئر محمد اسلم شیخ، چیئرمین ڈسٹڑکٹ کونسل لاڑکانہ خان محمد سانگھرو، یونین کمیٹیز کے چیئرمینز انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کی جانب سے اپنے اپنے امیدوارو کو جیتانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی ہے، بدہ کی روزت بارہ بجے انتخابی مہم ختم ہوجائے گی، دونوں کی جانب سے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ہیں، جلسے کیے گئے ہیں، بلاول بھتو زرداری نے بھی جمیل سومرو کو انتخابی مہم کا حصہ بن کر ریلی نکالی اور نوڈیرو ہائوس مٰں کارنر میٹنگس کی تھیں، جبکہ ریلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی نکالی تھی، انتخابی مہم کے دوران جمیل سومرو اور معظم عباسی نے ووٹرز کی حمایتیں ھاصل کرنے کیلئے دن رات ایک کرتے ہوئے ووٹ مانگے ہیں۔

(جاری ہے)

اب دیکھنا یہ ہے کہ 17 اکتوبر کو لاڑکانہ شہر کی عوام دونوں جمیل سومرو ارو معظم عباسی میں سے کس کو ووٹ دے کر سرخرو کرتی ہے، #

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں