نابینا افراد کا عالمی دن لاڑکانہ میں منایا گیا، ریلی، تقریبات کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) نابینا افراد کا عالمی دن لاڑکانہ میں منایا گیا، ریلی، تقریبات۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاڑکانہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر سمیع اللہ، ڈاکٹڑ سرفراز شیخ، ڈاکٹر اخلاق شیخ، ڈاکٹر امیتاز کھوکھر، ڈاکٹر ریاض ابڑو اور دیگر کی رہنمائی میں جبکہ سول سوسائٹی اور این جی اوز کی جانب سے ذوالفقار علی بادل ملاح، خدا بخش ابڑو، ریاض کنگو اور دیگر نے جاگرتا ریلی نکالی جس میں طلبات نے بھی شر کت کی، اس موقعے پر مقررین نے کہا کہ سندھ بھر میں چار لاکھ افراد نور کی روشنی سے محروم ہیں، جبکہ لاڑکانہ شہر و گردنواح میں 20 ہزار سے زائد افراد آنکھوں کی روشنی سے محروم ہیں، سندھ میں نابین افراد سے سلوک بہتر نہٰں کیا جا رہا ہے، ان کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ان کو کسی اقسام کی سہولیات نہٰں ہیں، نابین لوگ دیگر سے کئی گنا ذہین اور تخلیقی ہوتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی اولین ذ?ہ داری ہے۔

#

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں