لاڑکانہ پولیس نے قتل، ڈکیتیوں، پولیس مقابلوں ،چوریوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش مطلوب 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل، ڈکیتیوں، پولیس مقابلوں اور چوریوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش اور مطلوب 20 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، سی این جی رکشہ، موٹرسائیکل اور موبائیل فونز برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں، تفصیلات کے مطابق وارث ڈنو ماچھی پولیس نے کارو کاری کے الزام میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم سعید بروہی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، وارث ڈنو ماچھی پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزم ذوالفقار ماچھی کو پسٹل اور گولیوں سمیت، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے پانچ سے زائد مقدمات میں روپوش ملزم سالار جلبانی کو، دھامراہ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں روپوش ملزم خدابخش بروہی کو، رشید وگن پولیس نے دوران چیکنگ سنگین نوعیت کے مقدمے میں روپوش ملزم غلام رسول کھکھرانی کو، ایئرپورٹ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم سجاد ملاح کو، ویہڑ پولیس نے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم الطاف لاشاری کو، حیدری پولیس نے ملزم حبدار کھوڑو کو چوری شدہ سی این جی رکشہ سمیت، سیہڑ پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر 12 جواریوں لیاقت، غلام خان، غفور، اکبر، دادلو، محمدعلی، سرفراز، دیدار، شوکت، مطہرعلی، منظور اور دیدار کو نقدی اور موبائیل فونز سمیت گرفتار کرلیا، دوسری جانب رتوڈیرو پولیس نے شہری غازی مہر کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی ہے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں